190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر حتمی دلائل کا آخری موقع

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے اسپیشل پروسیکیوٹر جاوید ارشد اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش نہ ہوسکے۔ ان کی جگہ  عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت، عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

ان کے معاون وکیل سرمد منیب نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جس پر عدالت نے متفرق درخواست پڑھنے کی ہدایت دی۔

نیب پروسیکیوٹر نے سوال اٹھایا کہ آخر اپیل کس نے دائر کی ہے اور مسلسل التوا کی وجوہات کیا ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب یہ بات میڈیا میں بھی آنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ

اس موقع پر وکیل شعیب شاہین نے ریمارکس دیے کہ کیس یہاں چلانا ہے یا میڈیا میں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چلیں اس بہانے آج شعیب شاہین کی آواز بھی سن لی گئی ہے۔

نیب نے اپیلیں ملتوی کرنے کی مخالفت کی تاہم عدالت نے دلائل کے لیے حتمی مہلت دیتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے کیس میں دلائل پیش کرنے کا آخری موقع بھی دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں