190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت، عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔

نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید اشرف اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو وکیل سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

سماعت کے دوران عدالت نے 31 مارچ کے آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی متفرق درخواست منظور کی جاتی ہے اور جیل حکام کو ہدایت دی کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کرائی جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملاقات کس وقت کرنا چاہیں گے جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے دو بجے کا وقت تجویز کیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ کل دو بجے ملاقات کرائی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ کیس پیر کے روز مقرر کیا جائے تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت فریقین کی مصروفیات دیکھ کر تاریخ مقرر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

چیف جسٹس نے کہا کہ ہر ہفتے دو دن اپیل مقرر کی جائے گی اور اپیلوں کو جلد نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دلائل شروع ہو جائیں تو 7 دن میں اپیل پر فیصلہ ممکن ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ وہ مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور جیل ملاقات کے بعد مزید عدالتی معاونت کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی