پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشقیں ‘شیک ہینڈز ٹو’ اختتام پذیر

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں ہونے والی مشترکہ مشقیں’شیک ہینڈز2‘ تربیلہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ 2 ہفتوں پر محیط ان مشقوں کا آغاز 27 اپریل 2026 کو ہوا تھا، جن میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کیے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب میں جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل اجیت ابے وردھنا بھی موجود تھے، جنہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کا مشاہدہ کیا۔

ان مشقوں کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشتگردی کے آپریشنز میں استعمال ہونے والی تکنیکوں، طریقہ کار اور ڈرلز کو مزید بہتر بنانا تھا۔ مشترکہ تربیت کے اس عمل سے نہ صرف دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت ملی بلکہ دونوں افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں Al Battar-II کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

اختتامی تقریب کے دوران دستوں نے پیشہ ورانہ عمدگی کے بلند ترین معیار کا مظاہرہ کیا، جسے دونوں ممالک کی قیادت نے سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

فیفا ورلڈ کپ: آخری لمحات میں قطر کی واپسی، سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر

بارش اور آندھی نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں