نئی تحقیق میں بڑے بلیک ہولز کے وجود کا راز سامنے آگیا

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کائنات کے سب سے بڑے بلیک ہولز عام ستاروں کے ختم ہونے سے نہیں بنتے بلکہ کئی بلیک ہولز کے آپس میں ٹکرانے اور ضم ہونے سے وجود میں آتے ہیں۔

کارڈف یونیورسٹی کے محققین نے کششِ ثقل کی لہروں  کے 153 مشاہدات کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ چھوٹے بلیک ہولز عام طور پر ستاروں کے دھماکے کے بعد بنتے ہیں، جبکہ بہت بڑے بلیک ہولز ایک دوسرے سے بار بار ٹکرانے کے نتیجے میں بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ عمل زیادہ تر ایسے مقامات پر ہوتا ہے جہاں ستارے بہت زیادہ تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ بڑے بلیک ہولز بہت تیزی سے گھومتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کئی بلیک ہولز کے ملاپ سے بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلیک ہول کے نزدیک کیا ہوتا ہے، اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بلیک ہولز کی پیدائش اور کائنات کی ساخت کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ہے۔ تحقیق سے یہ بھی پتا چل سکتا ہے کہ بڑے ستاروں کے اندر ہونے والے جوہری عمل کس طرح کام کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp