کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں معرکۂ حق کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں عوام، مسلح افواجِ، شہدا اورغازیوں کی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 11  ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی ثقافتی کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر آزاد کشمیر و گلگت بلتستان بریگیڈیئر طارق سہیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی یاد منانا بھارت کے لیے واضح پیغام، چیلنجز کے مدمقابل ’بنیان مرصوص‘ کی مانند متحد ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستان کی شاندار فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر طارق سہیل نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانیوں اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ڈاکٹر مقیم الاسلام نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نہ صرف ایک عسکری کامیابی بلکہ قومی اتحاد، استقامت اور باوقار امن سے وابستگی کی روشن علامت بھی ہے۔

 مزید پڑھیں: بنیان مرصوص کی کامیابی کا سال مکمل: ’یہ مناظر ہمیشہ کے لیے یادگار بن چکے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کی سالگرہ کی تقریبات پاکستانی قوم کے جذبۂ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور شہدا سے وابستگی کا مظہر ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر محمد ایوب نے کہا کہ پاکستان نے نہایت متوازن، ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا۔

سابق سفیر ڈاکٹر محمد خالد اعجاز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستان کی خودمختاری، قومی وقار اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی علامت قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے