اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت میں تاخیر کا امکان

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت ’آپریشنل وجوہات‘ کی بنا پر متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سکھر فضائی رابطہ مزید مضبوط، ایئر سیال کی نئی پرواز کا آغاز

نوٹم کے مطابق 9 اور 10 مئی کو رات 8 بجے سے 9:15 بجے تک پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر کا امکان ہے۔

اتھارٹی نے اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن ساتھ رکھا جائے تاکہ انتظار کی صورت میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

نوٹم میں جمعہ 8 مئی کو صبح 10:45 سے دوپہر 12:15 بجے تک بھی پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے اسی نوعیت کا نوٹم جاری کیا تھا جس کے تحت 17 مارچ کو 2 گھنٹے کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ہفتہ وار ایئر فلائٹس کی تعداد بڑھانے کا اعلان

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے عمان سے اسلام آباد، لاہور اور ملتان کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا آغاز 13 مئی سے ہوگا۔

پاکستانی سفارتخانے نے عمان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پی آئی اے نے سلطنت عمان سے اسلام آباد، لاہور اور ملتان کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسقط سے لاہور کے لیے ہفتہ وار پروازیں منگل اور جمعرات کو چلائی جائیں گی جبکہ ملتان کے لیے بدھ اور ہفتہ کو اور اسلام آباد کے لیے جمعہ کے روز پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 فلائٹس کا آغاز

یاد رہے کہ 6 اپریل کو پی آئی اے کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک کے لیے پروازیں اپریل کے اختتام تک معطل رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

1454 فٹ بلند ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر روسی جوڑے کی منگنی، امن کا بینر لہرا دیا، دونوں گرفتار

کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟