پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز میزبان بنگلہ دیش نے مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز اسکور کر لیے۔

ڈھاکا میں جاری میچ کے پہلے دن بارش سے متاثرہ کھیل میں مجموعی طور پر 85 اوورز کرائے جا سکے۔ دن کے اختتام پر مشفق الرحیم 48 جبکہ لٹن داس 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستانی ایتھلیٹس کے لیے دروازے کھولنے پر مجبور، کرکٹ سیریز پر پابندی برقرار

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شنتو نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 101 رنز بنائے، جبکہ مومن الحق 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بیٹرز میں محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا سکے۔

پاکستانی بولرز کو ابتدائی روز خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی اور بنگلہ دیشی بیٹرز نے زیادہ تر وقت وکٹ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بیٹر اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔

قومی ٹیم کو اس میچ میں اہم بیٹر بابر اعظم کی خدمات حاصل نہیں، جو گھٹنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اسکواڈ

شان مسعود، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، حسن علی، محمد عباس، اذان اویس اور عبداللہ فضل۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام، تسکین احمد، عبادت حسین، اور ناہید رانا۔

کپتان شان مسعود نے ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک بہترین ہے امید ہے ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی