سابق کپتان شاہد آفریدی کی چارسدہ آمد، شہید مولانا ادریس کے اہلخانہ سے تعزیت

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے چارسدہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممتاز مذہبی اسکالر شیخ الحدیث مولانا ادریس شہید کے گھر جا کر ان کے سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: چارسدہ میں نشانہ بننے والے شیخ الحدیث مولانا ادریس کون تھے؟

شاہد آفریدی نے مولانا ادریس شہید کے صاحبزادوں سے ملاقات کے دوران ان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس عظیم علمی نقصان پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سابق کپتان نے مرحوم کی بلندیِ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ادریس شہید کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی شہادت ایک بڑا خلا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہوگا۔

شاہد آفریدی نے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی، جس کے بعد وہ مختصر قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘