ایران کے ساتھ معاملات آگے نہ بڑھے تو آپریشن پروجیکٹ فریڈم پھر شروع کردیں گے، صدر ٹرمپ کی دھمکی

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے ایران کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز کا جواب جلد موصول ہو جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اس حوالے سے پیش کی گئی تجاویز پر ایران سے ردعمل جلد آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملات آگے نہ بڑھے تو امریکا دوبارہ پروجیکٹ فریڈم کی طرف جا سکتا ہے اور اس آپریشن کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

ان کے مطابق پروجیکٹ فریڈم ایک اچھا اقدام ہے، تاہم اسے مختلف طریقوں سے بھی انجام دیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس صورت میں یہ اقدام پروجیکٹ فریڈم پلس کی شکل اختیار کر سکتا ہے جس میں مزید عناصر بھی شامل ہوں گے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، تاہم امید ہے کہ آج ایران اپنا ردعمل دے گا اور سنجیدہ مذاکرات کی طرف پیش رفت ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں آپریشن پروجیکٹ فریڈم روک دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘