یو ایف او فائلز کا اجرا اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کا حربہ قرار، ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے مبینہ ‘یو ایف او فائلز’ جاری کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا اور سائنسی حلقوں میں شدید تنقید سامنے آئی ہے، جہاں ناقدین نے ان دستاویزات کو سنسنی خیزی، غیر واضح معلومات اور عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

امریکی حکومت نے 160 سے زائد فائلز جاری کیں جن میں 400 سے زیادہ نامعلوم فضائی مظاہر یا ‘یو اے پیز’ کا ذکر موجود ہے۔ ان میں چاند مشنز، فوجی ویڈیوز اور مختلف شہریوں کی رپورٹس شامل ہیں، تاہم کسی بھی دستاویز میں خلائی مخلوق یا غیرزمینی حیات کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: جارج ڈبلیو بش اور خلائی مخلوق کا قصہ، نئے انکشافات سامنے آگئے

ماہرین کے مطابق بیشتر ویڈیوز دھندلی، غیر واضح اور تشریح سے خالی ہیں، جبکہ کئی واقعات پہلے ہی سائنسی یا عسکری بنیادوں پر وضاحت پا چکے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوامی تجسس کو بڑھانے کے لیے ایسی فائلز جاری کیں جن میں سنسنی تو ہے مگر ثبوت نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی افراد نے کہا کہ امریکی حکومت اہم عالمی مسائل، معاشی دباؤ اور سیاسی تنازعات سے توجہ ہٹانے کے لیے ‘یو ایف او’ موضوع کو استعمال کررہی ہے۔ بعض مبصرین نے اسے جیفری ایپسٹین فائلز کی طرز کا ایک اور ‘ادھورا انکشاف’ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟

دستاویزات میں شامل کئی رپورٹس میں معلومات کو بلیک آؤٹ کیا گیا ہے، جبکہ متعدد مقامات اور گواہوں کی شناخت چھپائی گئی ہے، جس کے باعث ان فائلز کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام کو شفافیت کی جانب قدم قرار دیا، مگر سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ اور مبہم مواد عوام میں مزید سازشی نظریات کو جنم دے سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘