معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت ثابت کردی، مریم نواز کا وزیراعظم اور افواج پاکستان کو خراج تحسین

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس معرکے کے ہیروز کو سلامِ عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 0-8 کے اس معرکے کو دشمن کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔

ان کے مطابق پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مریم نواز شریف نے کہاکہ معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت ثبت کردی ہے اور یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، مگر وقت آنے پر بنیان مرصوص بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ معرکہ تاریخِ عالم میں پاکستان کی عظمت کا ایک روشن باب ہے، جس میں پوری قوم نے یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ دشمن کا سامنا کیا اور پاک افواج اور عوام کے اتحاد نے دشمن کو جھکنے پر مجبور کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بے باک قیادت نے اس تاریخی فتح کی بنیاد رکھی، اور آج دنیا بھر میں ہر محب وطن پاکستانی اس کامیابی پر خوشی منا رہا ہے۔

ان کے مطابق پنجاب کے ہر شہر، گاؤں اور گلی کوچے میں معرکہ حق کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں، جبکہ طلبہ، اساتذہ، تاجر، وکلا، سیاست دان اور کسان سمیت پوری قوم اس کامیابی کا جشن منا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شاہینوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن پر اپنی برتری ثابت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، پرویز اقبال لوہسر

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی