’سپر فوڈ‘ اروی کے سپر فوائد

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اروی جسے نباتاتی طور پر کولوکیسیا ایسکولینٹا کہا جاتا ہے، ایک روایتی جڑ والی سبزی ہے جسے عام طور پر بھاری اور مشکلِ ہضم سمجھا جاتا ہے، لیکن جدید تحقیق اور ماہرین کے مطابق یہ دراصل آنتوں کی صحت کے لیے ایک نہایت مفید ’سپر فوڈ‘ ہے۔ معدہ و جگر کے ماہر ڈاکٹر ابھیشیک دیپک کے مطابق اروی میں موجود غذائی اجزا آنتوں کے مائیکرو بایوم کو بہتر بنانے اور نظامِ ہاضمہ کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست آئیووا کے کسان نے سب سے بڑا بینگن اُگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ڈاکٹر ابھیشیک دیپک کا کہنا ہے کہ اروی میں ریزسٹنٹ اسٹارچ کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو چھوٹی آنت میں ہضم نہیں ہوتا بلکہ بڑی آنت تک پہنچ کر مفید بیکٹیریا کی غذا بنتا ہے۔ یہ عمل شارٹ چین فیٹی ایسڈز پیدا کرتا ہے جو آنتوں کی صحت، مدافعت اور میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ خصوصیت ذیابطیس اور فیٹی لیور جیسے مسائل میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اروی میں موجود گھلنشیل فائبر نظامِ ہاضمہ کو آہستہ کرتا ہے، بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اور آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔ یہ بیکٹیریا جسم میں سوزش کم کرنے اور مجموعی صحت بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اروی میں موجود پولی فینولز اور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس بھی آنتوں کی صحت کو سہارا دیتے ہیں اور جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سبزی فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث ہاضمے کے نظام کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔

اروی ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو ہلکی ہاضمے کی کمزوری، فائبر کی کمی یا غیر صحت مند غذا سے صحت مند غذا کی طرف منتقل ہو رہے ہوں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ کچی یا کم پکی ہوئی اروی نقصان دہ ہو سکتی ہے جبکہ گردوں کی پتھری یا معدے کی مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کو احتیاط کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مولی کے 6 اہم طبی فوائد، صحت مند زندگی کے لیے ایک سادہ مگر طاقتور سبزی

ماہرین کے مطابق اروی کو بہتر فائدے کے لیے اچھی طرح پکانا، کم تیل میں استعمال کرنا اور اسے فائبر والی سبزیوں اور ہاضمے کے لیے مفید مصالحوں کے ساتھ کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اروی کوئی ’مسئلہ پیدا کرنے والی‘ سبزی نہیں بلکہ درست طریقے سے استعمال کی جائے تو یہ آنتوں کے لیے ایک قدرتی اور مؤثر سپورٹنگ فوڈ ہے جو صحت مند نظامِ ہاضمہ کو فروغ دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے