فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا نیا آفیشل گانا جاری، شکیرا کے ’ڈائی ڈائی‘ نے دھوم مچا دی

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا نیا آفیشل گانا جاری کر دیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔

49 سالہ گلوکارہ نے اپنے نئے ٹریک ’ڈائی ڈائی‘ کی مختصر جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ یہ گانا امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل اینتھم ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakira (@shakira)

نئے ٹیزر کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ لاطینی موسیقی کی اس عالمی اسٹار کی نئی پیشکش کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: 3 ممالک میں علیحدہ افتتاحی تقریبات کا اعلان

اس گانے میں نائیجیرین گلوکار برنا بوائے نے بھی شکیرا کے ساتھ پرفارم کیا ہے، جس سے اس اینتھم کو ایک بین الاقوامی رنگ مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ شکیرا اس سے قبل بھی فٹبال ورلڈ کپ کے لیے متعدد یادگار گانے پیش کر چکی ہیں۔ 2010 کے ورلڈ کپ کا مشہور زمانہ گانا ’واکا واکا‘ آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہے، جبکہ 2014 میں ان کا گانا ’لا لا لا‘ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔

مزید پڑھیں: ایران فیفا مذاکرات: عالمی باڈی نے ایران کو 20 مئی کی ڈیڈ لائن دے دی

2006 کے ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں بھی شکیرا کی پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا تھا۔ ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے، جبکہ یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp