امریکی ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ رن وے عبور کرنے والے شخص سے ٹکرا گیا، ایک ہلاک

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست کولوراڈو کے ڈینور ہوائی اڈے پر ایک افسوسناک حادثے میں مسافر طیارہ پرواز بھرنے کے دوران رن وے عبور کرنے والے شخص سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں:اینویڈیا کے جدید ترین چپس امریکا سے چین اسمگل کیسے ہوئے؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب نجی فضائی کمپنی کے طیارے نے لاس اینجلس کے لیے روانگی اختیار کی۔ حکام کے مطابق طیارے میں 224 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص حفاظتی باڑ عبور کرکے رن وے تک پہنچا تھا۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ مسافروں کو بحفاظت واپس عمارت منتقل کردیا گیا۔

پائلٹ نے کنٹرول مرکز کو اطلاع دی کہ طیارہ ایک شخص سے ٹکرانے کے بعد رن وے پر روک دیا گیا ہے اور انجن میں آگ لگنے کی اطلاع بھی دی گئی۔ بعد ازاں طیارے سے دھواں اٹھنے پر مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا۔

حادثے میں 12 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ 5 کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی طیارہ فضا میں بلند ہونا شروع ہوا تو زور دار دھماکے جیسی آواز سنائی دی، جس کے بعد طیارے کے ایک حصے سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتا دکھائی دیا، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ