جنوبی ایشیا ریکارڈ گرمی کی لپیٹ میں، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سب سے زیادہ متاثر

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ایشیا میں ریکارڈ گرمی کی لہر نے بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر کردیے ہیں، جہاں درجہ حرارت موسمی اوسط سے کہیں زیادہ بڑھ کر بعض علاقوں میں 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مغربی اور مشرقی ساحلی علاقوں سمیت گجرات اور مہاراشٹر میں شدید گرمی مزید کئی روز برقرار رہ سکتی ہے۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جبکہ متعدد افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں بھی سندھ خصوصاً کراچی، جیکب آباد اور سکھر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کراچی میں حالیہ دنوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 2018 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گرمی سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث متعدد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دھوپ میں غیرضروری نقل و حرکت سے گریز اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔

بنگلہ دیش میں ڈھاکا اور دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ہیٹ ویوز اب معمول بنتی جارہی ہیں، تاہم اس بار شدت، دورانیہ اور پھیلاؤ غیرمعمولی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہیٹ ویو اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، آئندہ دنوں میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مستقبل میں گرمی کی لہریں مزید خطرناک ہوسکتی ہیں، جبکہ غریب اور دیہاڑی دار طبقہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ غیرمعمولی ہیٹ ویو موسمیاتی تبدیلی اور کم بارشوں کے باعث شدت اختیار کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟