امریکی گلوکارہ کیٹی پیری فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

41 سالہ گلوکارہ حال ہی میں اپنا ‘لائف ٹائمز ٹور’ مکمل کرنے کے بعد اب ورلڈ کپ اسٹیج سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری 12 جون کو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر انگل ووڈ میں واقع ‘سوفائی اسٹیڈیم’ میں افتتاحی تقریب کی ہیڈ لائن پرفارمر ہوں گی، جہاں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026: 3 ممالک میں علیحدہ افتتاحی تقریبات کا اعلان

افتتاحی تقریب میں کیٹی پیری کے ساتھ دیگر معروف فنکار بھی شریک ہوں گے جن میں ‘فیوچر’، ‘لیسا’، ‘ٹائلا’، ‘انیٹا’، ‘ریما’ اور ڈی جے سنجوئے شامل ہیں۔

ادھر میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان افتتاحی میچ سے قبل میکسیکو سٹی کے ‘ازٹیکا اسٹیڈیم’ میں بھی شاندار میوزیکل پروگرام منعقد ہوگا، جس میں ‘الیخاندرو فرنانڈیز’، ‘ڈینی اوشن’، ‘لیلا ڈاؤنز’، ‘بیلنڈا’، ‘جے بالوِن’ اور میوزیکل گروپس ‘لاس اینجلس ازولیس’ اور ‘مانا’ پرفارم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران فیفا مذاکرات: عالمی باڈی نے ایران کو 20 مئی کی ڈیڈ لائن دے دی

اسی طرح کینیڈا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے میچ سے قبل ٹورنٹو کے ‘بی ایم او فیلڈ’ میں ‘ایلینس موریسیٹ’، ‘مائیکل بوبلے’، ‘الیسیا کارا’، ‘جیسی رئیس’، ‘نورا فتحی’، ‘ولیم پرنس’، ‘ایلیانا’ اور ‘ویج ڈریم’ شائقین کو محظوظ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے تمام تفریحی پروگرام میچ شروع ہونے سے 90 منٹ قبل پیش کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ