معرکہ حق کا جشن: قطر کے شہر لوسیل میں واقع ٹوئن ٹاورز بھی سبز ہلالی رنگ سے روشن

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے شہر لوسیل میں واقع الجابر ٹوئن ٹاورز کو معرکہ حق کے موقع پر پاکستان کے قومی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا۔

یہ خوبصورت اقدام پاکستان اور قطر کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور یکجہتی کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے بھی اس اظہارِ محبت اور خیرسگالی کو سراہا۔

واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، وہیں بیرون ممالک کے سفارتخانوں سمیت مختلف شہروں میں بھی تقریبات ہوئیں۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ہم دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔

بیرون ممالک سمیت مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا، اور بھارتی فوج کے جبر کے باوجود جگہ جگہ پاکستانی قیادت کے تصاویر آویزاں کیں، اور معرکہ حق کا جشن منایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟