میڈیا ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عطاتارڑ

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں میڈیا چینلز کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان

پیر کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاتارڑ نے واضح کیا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا جائے گا تاکہ جاب سیکیورٹی اور مراعات کے حوالے سے درپیش معاملات کو مستقل بنیادوں پر طے کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ مل کر صحافیوں کے مسائل حل کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا اداروں کو ادائیگی اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے سے مشروط ہوگی، پنجاب حکومت کا فیصلہ

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافتی برادری کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور ان کے معاشی و سماجی حقوق کی فراہمی حکومت کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟