فارچون 500 کمپنی آئی بی آئی گروپ چائنا کی پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار کا کہنا ہے کہ چین اور پنجاب کے درمیان معاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا، جس سے صنعتی ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای وی مینوفیکچرنگ اور جدید زرعی ٹیکنالوجی میں چینی سرمایہ کاری پنجاب کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جاپانی کمپنی موریناگا کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار سے فارچیون 500 کمپنی آئی بی آئی گروپ چائنا کے اعلیٰ سطحی وفد نے اہم ملاقات کی۔

مس لیو ژائی کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چینی کاروباری گروپ کا پنجاب میں صنعتی منصوبوں پر سرمایہ لگانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران تجارت، ای کامرس، زراعت، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر علی ڈار نے کہا کہ پنجاب کو خطے کا سب سے بڑا سرمایہ کاری مرکز بنانے کے لیے عالمی شراکت داری ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: سر زمین پنجاب بیش بہا قدرتی خزانوں سے مالامال، دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔

’دوسری جانب حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت، شفاف نظام اور تیز رفتار فیصلوں کی یقین دہانی کروا رہی ہے۔‘

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی جنوبی افریقہ کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات سے ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی روابط نوجوانوں کے لیے روزگار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ترقی کے بے شمار مواقع پیدا کریں گے۔

ان کے مطابق پنجاب حکومت صوبے کو اے آئی، جدید صنعت اور جدید معیشت کا پاور ہاؤس بنانے کے مشن پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی