حکومت نے گزشتہ 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد 1205 ارب روپے وصول کیے

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے مالی سال 26-2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ماہانہ اربوں روپے وصول کیے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (GST)  یکم جولائی 2024 سے بدستور ختم ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل

قومی اسمبلی میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1205 ارب 18 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی 2025 میں 145 ارب 6 کروڑ روپے، اگست میں 115 ارب 9 کروڑ روپے، ستمبر میں 111 ارب 45 کروڑ روپے اور اکتوبر میں 142 ارب 57 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔

اسی طرح نومبر 2025 میں 151 ارب 10 کروڑ روپے، دسمبر میں 157 ارب 64 کروڑ روپے، جنوری 2026 میں 124 ارب 70 کروڑ روپے، فروری میں 120 ارب 53 کروڑ روپے جبکہ مارچ 2026 میں 137 ارب 1 کروڑ روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم لیوی بڑھنےکا امکان، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ناگزیر ہوگا؟

وزارتِ توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر اس وقت جنرل سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا اور حکومتی آمدن کا بڑا حصہ پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp