پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کی نشست جیت لی

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایک بار پھر 3 سال کے لیے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کی نشست پر منتخب ہو گیا ہے، پاکستان یہ نشست یکم جنوری 2024 سے سنبھالے گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ یہ کامیابی بین الاقوامی سفارت کاری میں ہمارے مثبت کردار کا اعتراف ہے ۔

193  رکن ممالک کی جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے دوران پاکستان کو 129 ووٹ ملے۔ پاکستان 3 ایشیائی نشستوں میں سے ایک پر مقابلہ کر رہا تھا۔ عراق، جاپان، نیپال اور تاجکستان بھی اس نشست کے لیے امیدوار تھے۔ انتخابات کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 124 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسے بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایک بڑے الیکشن میں پاکستان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ ہماری کامیابی پاکستان کی اہمیت اور بین الاقوامی سفارتکاری میں اس کے مثبت کردار کا اعتراف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امیر ممالک نے غریب ممالک کو شیطانی چکر میں پھنسا رکھا ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

منیر اکرم نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان نئے عزم کے ساتھ زیادہ متحرک انداز سے اس بین الاقوامی اقتصادی فورم میں ایک بار پھر اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔

کامیابی کے بعد موجودہ بحرانوں سے نکلنے میں بھی مدد  ملے گی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کامیابی کے بعد موجودہ بحرانوں سے نکلنے  اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے امکانات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن  کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں ۔ ایشیائی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر ممالک میں جاپان 127 ووٹ، نیپال 145 ووٹ، عراق، 50، تاجکستان 120 ووٹوں لینے میں کامیاب ہوئے تاہم وہ نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

پاکستان ماضی میں دس10 بار یہ نشست جیت چکا ہے

پاکستان ماضی میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں 10 بار خدمات سرانجام دے چکا ہے۔ یہ فورم بین الاقوامی اقتصادی اور سماجی مسائل پر بحث کرنے اور رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے نظام سے متعلق پالیسی کی سفارشات مرتب کرنے کے لیے مرکزی فورم کے طور پر کام کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں