پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں پاکستان کا کردار شاندار رہا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شصیت ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی، چاہتے ہیں، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اس معاملے پر ہمیں ان کی مدد کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا، چین کی جانب سے حمایت کا اعادہ

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل ہو جائے، یقین ہے کہ ممکنہ معاہدہ امریکی عوام کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

قبل ازیں ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہیں مکمل یقین ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کا عمل مکمل طور پر بند کر دے گا، تاہم معاہدے میں جلد بازی نہیں کی جائےگی۔ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں بھی ترک کر دے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران کے ایٹمی فضلے تک رسائی حاصل کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے پر تیزی سے پیش رفت کی ضرورت ہے، تاہم اس معاملے میں جلد بازی سے گریز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ ناکہ بندی کے ماحول میں ایران سے متعلق کسی بھی فیصلے میں احتیاط برتی جائے گی۔

ان کے بقول مذاکرات کے دوران ایرانی حکام کے ساتھ براہِ راست رابطے بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے بڑی عسکری کامیابی حاصل کی ہے اور ایران کے معاملے پر وہ کسی دباؤ کا شکار نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کی جائے گی، جبکہ ایران کا تنازع ختم ہونے کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے؟

قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تجاویز پر ایران کی جانب سے دیا گیا جواب مسترد کردیا تھا، اور دھمکی دی تھی کہ وہ آپریشن ’فریڈم پروجیکٹ‘ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘