نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان روابط کی بہتری کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Foreign Minister of the People’s Republic of China, Wang Yi.
The two leaders exchanged in-depth views on recent regional developments and Pakistan’s ongoing efforts to facilitate… pic.twitter.com/MUXVisOIY2
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 12, 2026
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں فریقین نے مستقل اور پائیدار جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا اور آبنائے ہرمز سے معمول کے مطابق بحری گزرگاہ کی یقینی فراہمی کو بھی ضروری قرار دیا۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطحی روابط، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات، اور وسیع تر دوطرفہ و کثیرالجہتی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھی جائے گی۔














