سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء قمر نے کامیابی حاصل کر لی، سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ کے تمام 189 پولنگ سٹیشنز کے حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 25 ہزار 755 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

نتائج کے مطابق دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس رہے جنہوں نے 20 ہزار 285 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

جبکہ تحریک انصاف کے کرنل ضمیر خان 4 ہزار 300 ووٹ حاصل کر سکے۔

2سال پہلے اس نشست پر پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس نے ساڑھے 5 ہزار ووٹوں  کی سبقت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ نشست سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نا اہلی پر خالی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘