پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کو ملکی معیشت، مالیاتی حکمتِ عملی، اصلاحاتی ایجنڈے اور پائیدار معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت طویل المدتی اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے لیے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کو پاکستان کی معاشی صورتحال، مالیاتی پالیسی، اصلاحاتی ترجیحات اور پائیدار معاشی استحکام کے لیے جاری حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک استحکام کی کوششوں، آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاریوں اور ایسے اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد مالیاتی اور بیرونی شعبے میں پائیداری کو مضبوط بناتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے آئی ایم ایف کی وارننگ، حکومت نے پیٹرول کا کروز میزائل داغ دیا، حقائق کیوں چھپائے گئے؟

دونوں فریقوں نے اصلاحات کے تسلسل، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت اور برآمدات میں اضافے کے لیے ساختیاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے فنڈ کے ساتھ جاری تعمیری مذاکرات کو سراہا اور رواں سال واشنگٹن میں ہونے والے اسپرنگ اجلاسوں کے دوران ہونے والی مثبت بات چیت کا خصوصی ذکر کیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے بیرونی شعبے میں ہونے والی مثبت پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں حوصلہ افزا بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے، جو معیشت کی مضبوطی اور میکرو اکنامک بنیادوں میں بہتری کی علامت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اگرچہ معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، تاہم حکومت معیشت کو درپیش ساختیاتی چیلنجز، بیرونی قرضوں کے دباؤ اور برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کی ضرورت سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت طویل المدتی ترقی کے اہداف پر سمجھوتہ کیے بغیر معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بار بار آنے والے ’بوم اینڈ بسٹ‘ معاشی چکروں سے نکالنے کے لیے ساختیاتی اصلاحات، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، ڈی ریگولیشن اور برآمدی مسابقت بڑھانا ناگزیر ہے۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا بین الاقوامی ماہرین اور ماہرِ معاشیات سے مشاورت کے بعد مرتب کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ پالیسی اقدامات قلیل مدتی سیاسی مقاصد کے بجائے ایک وسیع اور تکنیکی بنیادوں پر قائم معاشی تبدیلی کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جسے اعلیٰ سطح پر منظوری حاصل ہے۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو چین سمیت بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ جاری اقتصادی تعاون اور ملک کی اسٹریٹجک ترجیحات کے مطابق طویل المدتی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے جاری کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

آئی ایم ایف مشن کی سربراہ آئیوا پیٹرووا کی قیادت میں آنے والے وفد نے مشکل عالمی اور علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان کی جانب سے معاشی استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں اور مثبت پیش رفت کو سراہا۔ وفد نے محتاط معاشی نظم و نسق اور اصلاحات پر حکومتی عملدرآمد کے عزم کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف ٹیم نے زور دیا کہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحات کے تسلسل، مالیاتی نظم و ضبط اور ساختیاتی اصلاحات کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ ملاقات میں آئندہ بجٹ کی ترجیحات اور وسیع تر معاشی فریم ورک پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام اور طویل المدتی معاشی استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، وزارتِ خزانہ و محصولات ڈویژن اور ٹیکس پالیسی آفس کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ