مون سون کے دوران غیرمتوازن بارشوں کا خدشہ، این ڈی ایم اے کے زیراہتمام قومی کانفرنس میں اہم فیصلے

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی و عسکری قیادت کی ہدایات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام قومی مون سون کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس کا مقصد مون سون سیزن 2026 کے دوران ممکنہ خطرات سے قبل از وقت نمٹنے کے لیے تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔

مزید پڑھیں: مون سون سے قبل پیشگی تیاری یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی اس کانفرنس میں مون سون کے حوالے سے قومی سطح پر تیاریوں اور اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری ابتدائی ڈیزاسٹر ارلی وارننگ (DEW-3) کے تناظر میں مختلف خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کو بتایا گیا کہ جون سے ستمبر کے دوران شدید گرمی کی لہر، سیلاب، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات کا امکان موجود ہے۔

این ای او سی کے مطابق 2026 کا مون سون ملک میں غیر متوازن بارشوں کا باعث بن سکتا ہے، جس کے تحت شمالی علاقوں میں زیادہ جبکہ میدانی اور جنوبی علاقوں میں نسبتاً کم بارشوں کا امکان ہے۔

ابتدائی مون سون کے باوجود جنوبی اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت اور گرمی کی شدت برقرار رہنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شمالی پاکستان میں شدید بارشوں، تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز، جھیلوں کے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کے بیک وقت خطرات کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بروقت الرٹس اور عوامی آگاہی کو جانی و مالی تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط اور فعال تیاریوں، فوری رسپانس اور مسلسل رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کانفرنس میں حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات، بروقت الرٹس اور فوری ردعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ مقامی فلاحی اداروں، رضاکاروں اور سول سوسائٹی کو ضلعی اور مقامی سطح پر متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں ریسکیو آلات، مشینری، ریلیف اسٹاک اور ایمرجنسی وسائل کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریلیف کیمپس، انخلا کی منصوبہ بندی اور رابطہ نظام پر بھی مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

شمالی علاقوں میں سیاحوں کے تحفظ، اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ اور عوامی آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کانفرنس میں پی ڈی ایم ایز، پی ایم ڈی، این ایچ اے، واپڈا، مسلح افواج، ریسکیو سروسز اور دیگر اداروں نے مشترکہ قومی حکمت عملی کے تحت مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

یوکرین کا چرنوبل کے قریب جوہری ایندھن کے اسٹوریج پر روسی ڈرون حملے کا دعویٰ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ