انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مجموعی طور پر تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔
رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین میں شامل پاکستانی بلے باز سعود شکیل 6 درجے نیچے جا کر پندرہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
Bangladesh’s impressive #WTC27 victory over Pakistan in the first Test in Mirpur has helped a host of their stars make ground on the latest ICC Men’s Test Player Rankings 😲
Details 👇https://t.co/fgjKCSUqHs
— ICC (@ICC) May 13, 2026
اسی طرح ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بولر نعمان علی بھی 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں جو روٹ، ہیری بروک، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن اپنی بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشنز پر بدستور موجود ہیں۔
دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد رضوان اکیسویں، بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 23ویں اور کپتان شان مسعود 6 درجے گر کر 46ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں روی چندرن ایشون اپنی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ مچل اسٹارک، میٹ ہنری اور پیٹ کمنز ایک ایک درجہ بہتری کے ساتھ بالترتیب دوسری سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
پاکستانی بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 24ویں اور محمد عباس 28ویں پوزیشن پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔














