قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے پر پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب رکنِ اسمبلی اقبال آفریدی نے ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً کورم کی نشاندہی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے دوگروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی،گالم گلوچ،ہاتھاپائی، وجہ کیا بنی؟

اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کیے جانے پر ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کا حکم دیا اور مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا۔ اجلاس کی غیر متوقع معطلی پر پی ٹی آئی کے دیگر اراکین، بالخصوص جنید اکبر، شدید برہم ہو گئے اور انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے ساتھی اقبال آفریدی پر غصے کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اور اقبال آفریدی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، پی ٹی آئی اراکین نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، اقبال آفریدی اور جنید اکبر نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اندرونی گروپنگ، سہیل آفریدی کے خلاف کون سازش کررہا ہے؟

جنید اکبر کو ارکان ایک طرف پکڑ کر لے گئے، اقبال آفریدی کو دوسرے ارکان نے پکڑ لیا۔

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اور ایوان میں پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی