بالی وڈ اداکارہ کاجول نے ’سوشل میڈیا سے بریک‘ کیوں لی؟

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بہت سے لوگوں کو ’سانولی سلونی سی محبوبہ‘ جیسی دکھنے والے بالی وڈ اداکارہ کاجول نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز سے ’بریک‘ لینے کا اعلان کیا تو ان کے فینز تشویش کا شکار دکھائی دیے۔

جمعہ کو کاجول کی جانب سے بریک لینے کی اطلاع کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ وہ اپنی زندگی کے مشکل ترین امتحان سے گزر رہی ہیں۔

کاجل کی پوسٹ پر تبصرہ کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد جہاں معاملے کی تفصیل جاننے میں دلچسپی لیتی دکھائی دی وہیں کئی ایسے بھی تھے جو ان کی ہمت بندھاتے رہے۔

اجے دیوگن سے شادی کے بعد فلمی کیریئر کو نسبتا محدود کر دینے والی بالی وڈ اداکارہ کے پاکستانی فین نے ان کی خیریت کی امید کی تو بریک کے دورانیہ سے متعلق بھی پوچھا۔

48 سالہ کاجل دیوگن کو انڈین سینما کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے وی نیوز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp