شہر میں پہلی مرتبہ ویڈیو شواہد کی بنیاد پر ڈیجیٹل ٹریفک چالان سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔
حکام کے مطابق نئے ’ون ایپ / ایویڈنس بیسڈ چالاننگ‘ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کی جائے گی جسے بعد ازاں بطور ثبوت استعمال اور تصدیق کیا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد چالاننگ کے عمل میں شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیا موٹر وہیکل آرڈینس تیار، ٹریفک چالان میں ہزاروں روپے کی کمی کردی گئی؟
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے موقع پر ہی شہریوں کے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور ایف آئی آر سے متعلق ریکارڈ کی فوری تصدیق ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹس اور روٹ پرمٹس کی جانچ بھی آن دی اسپاٹ کی جا سکے گی۔
حکام نے مزید بتایا کہ اس مربوط نظام کے تحت تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی ڈیجیٹل کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔













