پاکستان میرین اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کی تیاریاں، قانون سازی جلد متوقع

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں بحری تعلیم کے فروغ اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے اہم اصلاحات جاری ہیں، جن کے تحت پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ درجہ دینے کا بل جلد ہی قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔

پاکستان میرین اکیڈمی کے دورے کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دینے کے حوالے سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ بل کو مناسب وقت پر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ-26 کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر

دورے کے دوران اکیڈمی کے قائم مقام کمانڈنٹ محمد آصف فاروق نے وفاقی وزیر کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کے میری ٹائم اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے، جس میں بنیادی فائر فائٹنگ اور نومبر 2025 میں ہونے والے نیوی ٹرینر پروفیشنل کورسز شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اکیڈمی کے 14 انسٹرکٹرز کو کوالیفائیڈ ٹرینرز کا درجہ دیا جا چکا ہے، جس سے ادارے کی تربیتی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے لیے 42 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مالی معاونت کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی فنڈنگ کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جو متعلقہ اداروں کے اشتراک سے حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ اکیڈمی کے تربیتی پروگرامز کو بلوچستان کے طلبہ تک بھی وسیع کیا جائے تاکہ بحری شعبے میں شمولیتی مواقع بڑھ سکیں۔

مزید پڑھیں: میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال

اس مقصد کے لیے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی وسیع تر بحری حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ