انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کے بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تفتیشی حکام نے انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کے بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزمہ کے خاندان سے متعلق اہم تفصیلات بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق انمول عرف پنکی کے 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، جبکہ اس کے 3 بھائی ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شوکت بخش مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق انمول کے تینوں بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے۔

انمول عرف پنکی کا بھائی شوکت بخش منشیات فروشی کے لیے خاص کارندے کے طور پر کام کرتا تھا۔ پنکی کے تینوں بھائیوں کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شوکت بخش 2024 میں بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ ریاض بلوچ اور محمد ناصر کے خلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنکی کے بھائیوں کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ’کوکین کوئین‘ سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ پولیس رپورٹ سامنے آگئی

پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی اور ارمغان کیس میں مماثلت بھی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پنکی بھی ارمغان کی طرح ’جینگل‘ نامی منشیات بیرونِ ملک سے منگواتی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنکی کے روابط بین الاقوامی منشیات کارٹلز سے جڑتے جا رہے ہیں، جبکہ ’جینگل‘ نامی منشیات بیرونِ ملک سے منگوا کر فروخت کی جاتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنکی کے سب سے زیادہ گاہک اس کوکین کے تھے، جو وہ مبینہ طور پر خود تیار کرتی تھی۔

اس سے قبل ارمغان اور شیراز بھی اپنی تفتیش کے دوران انکشاف کر چکے ہیں کہ وہ امپورٹڈ منشیات ’جینگل‘ بیرونِ ملک سے منگواتے تھے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں خلافِ ضابطہ پیش کرنے کے معاملے کی انکوائری کرنے والے ڈی آئی جی ویسٹ نے گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ٹو فتح شیخ، معطل ایس آئی او ظفر اقبال اور تفتیشی افسر سعید احمد کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے انمول عرف پنکی کیسے کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کا دھندا چلاتی تھی؟

پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری افسر نے معطل اہلکاروں میں شامل لیڈی کانسٹیبل کائنات اور مصباح کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی سٹی علی حسن اور ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کو آج اپنے دفتر طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری افسر ایس ایس پی سٹی اور ایس ایچ او گارڈن کے تفصیلی بیانات بھی ریکارڈ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘