ڈھاکہ ٹیسٹ میں خلاف سلو اوور ریٹ، پاکستان کو 8 ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس کا خسارہ

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل نہ کر سکی اور ہدف سے 8 اوورز پیچھے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

جس کے باعث ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 8 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے

قواعد کے مطابق ہر اضافی اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔

میرپور ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کا اوور ریٹ مقررہ معیار سے کم رہا، جس پر آئی سی سی نے مذکورہ تادیبی کارروائی مکمل کی۔

مزید پڑھیں: اذان اویس کی شاندار سنچری، ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بیٹر بن گئے

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہوگا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں