شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ میں انہوں نے 100 وکٹیں مکمل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے وسیع تر مفاد و قیام امن کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، شاہین آفریدی

ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اپنی 100 ویں وکٹ حاصل کر کے اہم سنگِ میل عبور کیا۔

شاہین نے یہ تاریخی وکٹ بنگلہ دیشی اوپنر محمود الحسن جوئے کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی تاریخ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔

26 سالہ فاسٹ بولر مجموعی طور پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے 19 ویں بولر بھی بن گئے ہیں۔

دوسری جانب پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بنگلہ دیش نے مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے نجم الحسن شانتو نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ مومن الحق نے نصف سنچری بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 3 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 85 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنا لیے تھے۔ مشفیق الرحیم 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ لٹن داس 8 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟