پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام، بھارت خود عالمی تنہائی کا شکار، ’را‘ کے سابق سربراہ کا اعتراف

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں خود بھارت کے لیے تنہائی کا سبب بننے لگیں، را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اس حقیقت کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو دنیا میں الگ تھلگ کرنے کا بیانیہ اب پرانا ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پسند کی شادی کا خوفناک انجام، جیکب آباد میں پورا گاؤں جلا دیا گیا

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نہ کبھی ٹوٹے گا اور نہ ہی بکھرے گا۔ ان کے مطابق آج پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے، جبکہ یہ کردار دراصل بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔

اے ایس دلت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل آر ایس ایس کے سیکریٹری جنرل دتاتریہ ہوسابالے نے بھی کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اور رابطے کے دروازے بند نہیں کرنے چاہییں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی آوازیں: یہ تبدیلی کیوں اور کیسے آئی؟

اس سے قبل بھارتی فوج کے سابق سربراہ منوج نروانے کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مسائل یکساں ہیں اور ان کا سیاست سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘