دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز: بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان نے 21 اسکور بنا لیے

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دوسرے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز اسکور کر لیے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد قومی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو ابتدا ہی سے دباؤ میں رکھا۔

محمد عباس نے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا جبکہ انہوں نے 44 کے مجموعے پر دوسری کامیابی بھی اپنے نام کی۔ بعد ازاں خرم شہزاد نے 63 رنز پر تیسری وکٹ حاصل کی۔

پہلے سیشن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے۔ محمود الحسن جوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ تنزید حسین 26 اور مومن الحق 25 رنز اسکور کر سکے۔

دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ جاری رکھی اور بنگلہ دیشی بیٹرز کو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرنے دیا۔ چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم کا اسکور 6 وکٹوں پر 168 رنز تھا۔

تیسرے اور آخری سیشن میں بنگلہ دیش کی باقی وکٹیں بھی گر گئیں اور پوری ٹیم 77 اوورز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، اذان اویس، بابر اعظم، عبداللہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

اس میچ کے لیے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے کیونکہ پہلا میچ میزبان ٹیم نے جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘