وفاقی وزیر مذہبی امور سعودی عرب روانہ، حج انتظامات کا جائزہ لیں گے

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امورسردارمحمد یوسف 16 مئی 2026 کو حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی عرب روانگی سے قبل انہوں نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب: حج انتظامات کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام ’نسک مسار‘ متعارف

وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 362 حج پروازوں کے ذریعے 91 ہزار سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 86 ہزار سے زائد مکہ مکرمہ جبکہ 5 ہزار عازمین مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 26 ہزار پاکستانی عازمین بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

حج مشن کے مطابق عازمین کی سفری سہولت کے لیے حرم ٹرانسپورٹ کے تحت 416 بسیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ حرم کے اطراف میں رہنمائی کے لیے درجنوں حرم گائیڈز تعینات کیے گئے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ 21 مئی تک مزید 106 حج پروازوں کے ذریعے باقی عازمین کرام کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ پاکستان حج مشن کے تحت کال سینٹر، گمشدگی و بازیابی، خوراک، رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبے 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: لاہور سے پہلی پرواز کے انتظامات مکمل، حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار

عازمین حج کی رہنمائی کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ کے لیے 8002450028 جبکہ مدینہ منورہ کے لیے 8002450029 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 367 ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں