19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور اور ملتان میں اس دوران بارش متوقع ہے۔

بلوچستان میں بھی 19 سے 22 مئی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم صوبے کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ پورے صوبے میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جن میں چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل شامل ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور کوٹلی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع جیسے دیر، کالام، مالاکنڈ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آندھی یا بارش کے دوران کمزور تنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

ادارے نے حساس علاقوں کے مکینوں کو مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم