پاکستان کی فشریز برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کی حد عبور کر گئیں

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے فشریز مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی فشریز برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کی حد عبور کر گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مالی سال کے لیے مقرر کردہ 50 کروڑ ڈالر کا ہدف 46 روز قبل ہی حاصل کرلیا ہے۔

ان کے مطابق ڈاکٹر منصور وسان کی سربراہی میں میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی ہے۔

جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ پاکستان کی مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ چین بدستور پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ برقرار ہے۔

انہوں نے کہاکہ جولائی سے دسمبر کے دوران فشریز برآمدات میں 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق منجمد مچھلی ملک کی سب سے بڑی برآمدی کیٹیگری کے طور پر سامنے آئی ہے۔

وزیر بحری امور کے مطابق تھائی لینڈ، جاپان اور یورپی یونین کو برآمدات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ وسطی ایشیائی ممالک میں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp