اسلام آباد: عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان تشکیل

ہفتہ 16 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ٹریفک اور زونل ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد میں قائم مویشی منڈیوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کی منظوری دی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ٹریفک پولیس کے 350 سے زیادہ افسران اور اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مویشی منڈیوں کے اطراف سڑکوں پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں اور صرف مختص کردہ پارکنگ ایریاز کا استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون اور جاری ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانی کا بطور ہتھیار استعمال عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، بھارت کی آبی بالادستی قبول نہیں، اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

ہاجرہ یامین کو مداحوں کی محبت کا احساس ہو گیا، اداکارہ مزید بڑے کرداروں کے لیے تیار

ویڈیو

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ