سہلٹ ٹیسٹ، دوسرا دن: پاکستان 232 پر آؤٹ، بنگلہ دیش کو 81 رنز کی برتری

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہلٹ ٹیسٹ میں 57.4 اوورز کے کھیل کے بعد پاکستان پہلی اننگز میں 232 رنز ہی جوڑ سکا جبکہ اسے بنگلہ دیش کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 46 رنز درکار تھے۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کھو کر 35 رنز بنا لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈھاکا ٹیسٹ: اسپنر نعمان علی نے کرکٹ کا 130 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سہلٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز پاکستان نے پہلے روز کے بنا کوئی وکٹ گنوائے 21 رنز کے ساتھ کیا۔ اوپنرز اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل بالترتیب 13 اور 8 رنز کے ساتھ میدان میں اترے مگر عبداللہ فضل محض ایک رنز کے اضافے کے بعد جبکہ اذان اویس بنا اضافے کے تسکین احمد کی گیندوں پر یکے بعد دیگرے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان شان مسعود اور بابراعظم نے مجموعہ 61 رنز تک پہچایا تو کپتان شان مسعود سابقہ کارکردگی کے عین مطابق 21 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ سعود شکیل کی صورت گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے بھی شامل تھے، ان کی وکٹ 142 کے مجموعے پر گری۔ سلمان علی آغا بھی 51 گنیدوں پر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

7ویں وکٹ محمدرضوان کی تھی جو 13 رنز بناسکے جبکہ حسن علی آؤٹ ہونے والے 8ویں کھلاڑی تھے، جنہوں نے 18 رنز بنائے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعہ 184 رنز تھا۔ 9ویں وکٹ 207 رنز پر گری جب خرم شہزاد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ساجد خان آوٹ ہونے والے 10ویں کھلاڑی تھے، جنہوں نے 38 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الالسلام نے 3 تسکین احمد اور مہدی حسین میراز نے 2،2 جبکہ ناہید رانا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم فٹ قرار، سرفراز احمد کا ٹیم میں واپسی کا اعلان

پہلے دن کا کھیل:

دوسرے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز اسکور کیے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد قومی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو ابتدا ہی سے دباؤ میں رکھا۔

محمد عباس نے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا جبکہ انہوں نے 44 کے مجموعے پر دوسری کامیابی بھی اپنے نام کی۔ بعد ازاں خرم شہزاد نے 63 رنز پر تیسری وکٹ حاصل کی۔

پہلے سیشن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے۔ محمود الحسن جوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ تنزید حسین 26 اور مومن الحق 25 رنز اسکور کر سکے۔

دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ جاری رکھی اور بنگلہ دیشی بیٹرز کو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرنے دیا۔ چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم کا اسکور 6 وکٹوں پر 168 رنز تھا۔

مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز: بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان نے 21 اسکور بنا لیے

تیسرے اور آخری سیشن میں بنگلہ دیش کی باقی وکٹیں بھی گر گئیں اور پوری ٹیم 77 اوورز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، اذان اویس، بابر اعظم، عبداللہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے کیونکہ پہلا میچ میزبان ٹیم نے جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا

رانا مشہود کی یونیسکو ڈائریکٹر سے ملاقات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز، 10 ہزار سے زیادہ نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ڈھاکہ یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف احتجاج، تصادم میں 17 افراد زخمی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں