کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ تعمیر کرنے کا معاہدہ

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہرِ قائد کے لیے ایک اور بڑے اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈویلپرز کے درمیان پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کی تعمیر کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کر دی، زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر

82 منزلہ ’برجِ قائد‘ 941 فٹ بلند ہوگی، جو پاکستان کی سب سے اونچی عمارت قرار دی جا رہی ہے۔ جدید طرزِ تعمیر پر مبنی یہ منصوبہ قریباً 6 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ اس کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے منصوبے کے لیے 941 فٹ بلندی کا این او سی بھی جاری کر دیا ہے۔

اے بی ایس ڈیولپرز بین الاقوامی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں منصوبے پر کام کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ’برجِ قائد‘ کی تعمیر سے کراچی میں جدید شہری انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں بے روزگاری 5برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

منصوبے کو پاکستان میں جدید ہائی رائز ڈویلپمنٹ کے ایک نئے دور کا آغاز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp