برطانیہ میں بے روزگاری 5برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 5 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق 2025 کے اختتام پر ملک میں بے روزگار افراد کی شرح بڑھ کر 5.2 فیصد ہوگئی، جو گزشتہ تقریباً پانچ برسوں میں سب سے زیادہ سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جانے کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے چند اصول

برطانیہ میں اوسط سالانہ اجرت میں اضافے کی رفتار بھی سست ہو کر تقریباً 4 برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اس صورتحال کا سب سے زیادہ اثر نوجوانوں پر پڑا ہے، جہاں 16 سے 24 برس کی عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح ایک دہائی سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق اس وقت برطانیہ میں 16.1 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔

اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وبا کے بعد پہلی بار ہر دستیاب ملازمت کے مقابلے میں ملازمت کے متلاشی افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی ہے، جبکہ حالیہ مہینوں میں خالی آسامیوں کی تعداد تقریباً مستحکم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کتنے فیصد ملازمین کو خوراک کے حصول، بچوں کی نگہداشت میں مشکل کا سامنا؟

وزیر برائے محنت و پنشنز، پیٹ میک فیڈن نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو روزگار دلانے کے لیے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری میں کمی حکومت کی اہم ترجیح ہے، اور اسی مقصد کے لیے لیبر پارٹی حکومت اپرنٹس شپ پروگرامز کو نوجوانوں کے لیے مزید قابلِ رسائی بنا رہی ہے اور 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک تہائی سے زائد آجر نئے کارکنوں کے حقوق سے متعلق قوانین کے باعث بھرتیوں میں کمی کر رہے ہیں، جس سے روزگار کی صورتحال مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے