شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں پاکستان کی قیادت میں جاری امن کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے امن اقدام کی حمایت پر قطر کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

اس ضمن میں دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے، مزید کشیدگی سے گریز کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟