ٹرمپ ایران میں فوج بھیجیں گے تو امریکا میں سیاسی انقلاب آئے گا، مارجری ٹیلر گرین

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی کانگریس رکن مارجری ٹیلر گرین نے وائٹ ہاؤس کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران میں امریکی فوج بھیجی تو اس کے سنگین سیاسی نتائج امریکا کے اندر سامنے آئیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں گرین نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی شدید الفاظ میں مخالفت کی۔

‘اگر آپ ایران میں امریکی فوجی دستے بھیجتے ہیں تو امریکا میں سیاسی انقلاب آئے گا۔ ہم ختم ہو جائیں گے، ہم نے کہا تھا کہ مزید غیر ملکی جنگیں نہیں ہوں گی، اور ہم اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں۔’

 یہ بھی پڑھیں: ایران پر ممکنہ حملہ: امریکا نے اسرائیل میں سفارتخانے کے عملے کو فوری انخلا کی ہدایت دی

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سابق کانگریس رکن نے اچانک اتنا سخت بیان کیوں دیا، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری وسیع فوجی تیاریوں سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

گرین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایران کے لیے ‘وقت تیزی سے ختم ہونے’ کی بات کرتے ہوئے تہران پر معاہدہ کرنے اور کئی ماہ سے جاری تنازع ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، انہیں فوری قدم اٹھانا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔ وقت انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام پر پریزیڈینٹ ڈی جے ٹی کے دستخط بھی کیے۔

سابق رکنِ کانگریس مارجری گرین حالیہ دنوں میں ‘میک امریکا گریٹ اگین’ تحریک کے اندر فوجی مداخلت اور بیرونی جنگوں کے خلاف ابھرنے والی آوازوں میں نمایاں سمجھی جا رہی ہیں۔

انہوں نے متعدد بار مؤقف اختیار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں الجھ کر اپنے ‘امریکا فرسٹ’ ایجنڈے سے انحراف کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران پر ممکنہ حملہ: امریکا نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو الرٹ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گرین نے کہا کہ یہ اتحاد ایک ہو جائے گا اور پھر اسے روکنا ممکن نہیں ہوگا، اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گی۔

 واضح رہے کہ مارجری ٹیلر گرین نے رواں سال ٹرمپ کے ساتھ عوامی اختلافات کے باعث کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی