گوگل آئی او کانفرنس کا آغاز، اے آئی اپ ڈیٹس سے لے کر اسمارٹ گلاسز تک کیا کچھ متعارف کروایا جاسکتا ہے؟

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‘گوگل آئی او 2026’  کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جائیں گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس بار گوگل کا بنیادی فوکس جیمنائی اے آئی کے اپ گریڈڈ ورژن اور سرچ انجن میں مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز کی شمولیت پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے لیس ’گوگل بک‘ متعارف، قیمت کیا ہے؟

ایونٹ کے دوران ایسے جدید اے آئی ٹولز پیش کیے جانے کا امکان ہے جو صارفین کے روزمرہ کے کاموں کو خودکار کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

گوگل اپنے نئے مکسڈ رئیلٹی پلیٹ فارم  اینڈرائیڈ ایکس آر کے بارے میں بھی اہم اپ ڈیٹس شیئر کرے گا جو اسمارٹ گلاسز اور جدید ڈیوائسز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایونٹ میں اینڈرائیڈ ایکس آر ٹیکنالوجی سے لیس سام سنگ کے مبینہ ‘گیلیکسی گلاسز’ کی جھلک بھی پہلی بار دنیا کے سامنے پیش کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے ڈیجیٹل نظام خطرے میں، اے آئی سے ہونے والے سائبر حملے بے قابو، گوگل کی وارننگ

اس کے علاوہ گوگل جیمنائی ٹیکنالوجی پر چلنے والے اسمارٹ ہوم اسپیکرز پر بھی بات کرے گا جس کے لیے والمارٹ جیسے بڑے اداروں کے ساتھ شراکت داری متوقع ہے۔

یہ عالمی ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 10 بجے شروع ہوگا جسے دنیا بھر کے صارفین گوگل کے آفیشل یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر لائیو دیکھ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے