عیدالاضحیٰ کے موقع پر، حکومت نے کن سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی؟

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان، انسانی جانوں کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پابندی کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام، نہروں اور دریاؤں میں نہانے سمیت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت چار اقسام کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، نہروں، دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیموں میں نہانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہولز، نالیوں یا نہروں میں پھینکنے اور نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے عیدالاضحیٰ پر صفائی سے متعلق پنجاب میں اہم فیصلے، عرق گلاب اور فینائل کے استعمال کی منظوری

محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق بدھ 27 مئی سے منگل 2 جون تک رہے گا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت ان احکامات جاری کیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ، صحتِ عامہ، امن و سکون اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہیں بلکہ عوام میں بے چینی بھی پیدا کرتی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق صوبہ بھر کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘