بنگلہ دیش کے اعلیٰ سول افسران کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سول افسران کے ایک وفد کا وزارت خارجہ میں خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور: علامہ اقبال اسکالرشپ کے تحت 45 بنگلہ دیشی طلبا کراچی پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ وفد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ’نالج کوریڈور‘ منصوبے کے تحت 3 ہفتوں پر مشتمل ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہے، جو سول سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

53 برس بعد ہونے والا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

’پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘ کا آغاز نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کے اگست 2025 میں ڈھاکہ کے دورے کے دوران کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے آئندہ 5 برسوں میں بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے 500 وظائف دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خارجہ کے مطابق اب تک 74 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان کی مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہاکہ اس نوعیت کے تبادلے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی مثبت پیشرفت کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری، ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں 14 سال بعد بحال

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل روابط، ادارہ جاتی تعاون اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے