پاکستان میں تیار کردہ ’ٹرائی اونڈا‘ فٹبال کو اقوام متحدہ کے سفارتکاروں کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچز میں پیش کیا گیا جو آنے والے عالمی فٹبال ڈے 2026 اور آئندہ فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا
پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ یہ تقریب اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی اور کھیل کے ذریعے عالمی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کردہ عالمی معیار کے فٹبالز ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنے ہیں۔ ’ٹرائی اونڈا‘ فٹبال کی نمائش نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دنیا کے بڑے کھیلوں کے ایونٹس کے لیے اعلیٰ معیار کے فٹبالز تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
Proud to present the Pakistan-made “Trionda” football during today’s friendly matches among UN diplomats, held in celebration of upcoming International Football Day 2026 and the FIFA World Cup.
With world-class footballs produced in Sialkot, Pakistan continues to play a central… pic.twitter.com/1ohfrXfys5
— Asim Iftikhar Ahmad, PR of Pakistan to the UN (@PakistanPR_UN) May 20, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صنعت کاروں اور ہنرمندوں کی مہارت کو اس شعبے میں عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے اور ان کی محنت نے ملک کو فٹبال سازی کی صنعت میں ایک نمایاں مقام دلایا ہے۔
ان کے مطابق منتظمین اور شرکا نے پاکستانی کاریگروں کی مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تیار کردہ مصنوعات نہ صرف معیار میں بہترین ہیں بلکہ عالمی کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے اشتراک سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس خصوصی تقریب کا انعقاد امریکی سفارت خانے کے اندر کیا گیا جہاں دونوں ممالک کے سفارتی اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے شرکت کی۔
US Embassy Islamabad & Pakistan Football Federation Launch FIFA World Cup 2026 Countdown
Islamabad, Pakistan
The US Embassy in Islamabad, in partnership with the Pakistan Football Federation (PFF), hosted a high-profile kick-off event marking the countdown to the FIFA World Cup… pic.twitter.com/bg4rAXC1k9— Voice of Germany (@NewsVOG) May 19, 2026
اس تقریب کا بنیادی مقصد دنیا کے اس سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی، سفارتی اور معاشی روابط کو مزید گہرا کرنا اور دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔
تقریب میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
نیٹلی بیکر نے اس موقع پر ‘امریکن ڈیکیڈ آف اسپورٹ’ یعنی کھیلوں کی امریکی دہائی کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب سے لے کر سال 2034ء تک امریکا کم از کم 10 بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2028ء میں لاس اینجلس میں ہونے والے سمر اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز بھی شامل ہیں۔













