ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش کا امکان

خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین اور سبی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی متاثر ہونے کا امکان

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، گلگت، گھانچے، استور، خرمنگ، شگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ اور وادی نیلم میں بھی بارش متوقع ہے۔

ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ گرج چمک، تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شہریوں اور سیاحوں کے لیے احتیاطی ہدایات

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، گاڑی احتیاط سے چلانے اور موسمی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں، کمزور تعمیرات اور تنصیبات سے دور رہیں۔

سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

این ڈی ایم اے نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لیے ادارے کی آفیشل ایپ ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ سے استفادہ کریں۔

متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بنگلہ دیش میں خسرہ کی ویکسین کی قلت، یونیسیف کے انتباہ کو نگران حکومت نے نظرانداز کیا

اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا شاہ رحیم آغا خان پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئے، کہاں کہاں جائیں گے؟

اٹلی نے اسرائیلی رویے کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا، صمود فلوٹیلا کے گرفتار رضاکاروں کے ساتھ برتاؤ پر معافی کا مطالبہ

ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو پھر وارننگ

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا